Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپانی وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی

شائع 04 نومبر 2019 04:53am
-Boeing 777-300ER/JASDF

ٹوکیو: وزیراعظم شنزو آبے کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے وفد کے ہمراہ مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ جارہے تھے۔

جہاز کے ہوا میں بلند ہونے کے ایک گھنٹے بعد طیارے میں اعلان کیا گیا کہ طیارے کا اوون دھماکے سے پھٹ گیا ہے اور کچن میں آگ لگ گئی ہے تاہم 10 منٹ بعد آگ پر قابو پانے کا ایک اور اعلان کیا گیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کھانا گرم کرتے وقت پیش آیا،اس دوران فضائی عملے کا کوئی اہلکار آتشزدگی سے متاثر نہیں ہوا۔

 آگ پر فوری قابو پانے کی وجہ سے پرواز کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔