Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کیا کشمیر کے بعد نارووال کا بھی سودا کرنے لگے ہو۔۔۔؟'

شائع 03 نومبر 2019 07:46am

اسلام آباد: ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مغالطے میں نہ رہیں، راہداری منصوبہ ایف ڈبلیو او کا ہے ،آپ کا ہوتا تو بی آر ٹی جیسا حشر ہوتا۔

 احسن اقبال نے  اپنے ٹوئٹ میں سکھ یاتریوں  کےلیے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہا شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول ختم کرنا ہے۔ کیا کشمیر کے بعد نارووال کا بھی سودا کرنے لگے ہو؟

واضح رہے کہ وزیراعظم  نے کرتار پور راہداری کو ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے پر حکومت کو مبارکباد دی اور کہا کہ منصوبہ وقت پر مکمل ہونا خوش آئند ہے۔