Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سڈنی ٹی 20: پاکستان آسٹریلیا کا میچ بے نتیجہ ختم

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2019 08:57am

سڈنی:پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں کامیابی کے لیے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 119 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

سڈنی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس ہونے کے فوری بعد ہلکی بارش شروع ہوگئی تھی جسکے باعث کچھ تاخیر سے میچ کا آغاز ہوا تھا۔

ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے ہمراہ آسٹریلیا کےخلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر زمان پہلے اوور کی دوسری بال پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان کے بعد حارث سہیل نے اننگ کے شاندار آغاز کی کوشش کی لیکن وہ دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حارث سہیل کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور 60 رنز کی شراکت کے بعد ایشٹن ایگر کی بال کا شکار ہوگئے۔

بعدازاں میچ کے 12ویں دوران بارش کے باعث میچ روک دیاگیا اور اس وقت قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے۔ آصف علی 11رنز بنا کر رچرڈسن کا دوسرا شکار بنے، عمادو سیم بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ہیں اور بقیہ کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، بین مکڈرمیت، ایشٹون ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، کین رچرڈسن اور ایڈم زیمپا شامل ہیں ۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز تین میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج سڈنی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرا میچ 5 نومبر، تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائےگا۔31 اکتوبر کو شاداب خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران اپنے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6وکٹوں سے شکست دے کر دورے کا کامیابی سے آغاز کیا تھا۔