Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی

شائع 03 نومبر 2019 03:59am

ملتان: کراچی سے راولپنڈی جانے والی ایک اور تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

سجانپور کے مقام پر پیٹرولنگ ٹیم کو ٹریک کے نٹ بول کھلے ہوئے ملے۔ ریلوے ملازم نے فوری طور پر کریکر فائر کرکے ٹرین کو بروقت روک لیا جس سے ٹرین حادثے سے بچ گئی۔ بعد میں ٹریک کو مرمت کرکے ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک تیزاگام آتشزدگی کا شکار ہوگئی تھی، جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثہ بوگی میں سلینڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔