Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی چوک جانے کا فیصلہ آج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

شائع 03 نومبر 2019 03:36am

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کو دے دی، دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں اپنی آئینی حیثیت ٹھیک کرو اور استعفا دے دو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک حکومت سے جان نہیں چھوٹے گی، گھر نہیں جائیں گے، ڈی چوک جانے کا فیصلہ آج کریں گے۔

ونہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں، حکومت نے معاہدہ توڑ دیا ہم ابھی تک عمل کررہے ہیں۔ کارکنان متحد رہیں، جو بھی حکم دیا جائے اس پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کے شرکاء نے چوتھی رات بھی خیموں میں گزاری ہے، مولانا فضل الرحمن کی جانب سےحکومت کو دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہوجائے گی۔