Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان کی وزیراعظم سے ملاقات

شائع 02 نومبر 2019 06:12pm

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

سینئر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیر تک درخواست دائر کرنے کے حوالے سے تمام اقدامات سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے منتظمین نے معاہدہ کا انحراف نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے، ہم جائیں گے اور گرفتار کرلیں گے اس طرح کے بیانات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے منتظمین نے پاکستان کے اداروں پر الزامات لگائے ہیں، یہ بیانات حب الوطنی میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساری آوازیں مودی کی کانوں کا میوزک ہے، مارچ کے شرکا نے معاہدہ توڑا تو ریاست کی رٹ استعمال ہوگی، معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی تو انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پرامن احتجاج اور جلسہ کریں جتنے دن بیٹھنا ہے بیٹھے رہیں۔