رہبرکمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا، کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد: رہبر کمیٹی کا ڈی چوک پر دھرنے کے مولانا فضل الرحمن کے فیصلے پر اتفاق نہ ہوسکا، ذرائع کے مطابق ڈی چوک پر دھرنے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے جمعیت علماء اسلام ف کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ڈی چوک نہ جانے کا مشورہ دیا، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے احتجاج کا دورانیہ طویل نہ کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔
نئی تجاویز میں اجتماعتی استعفوں کی تجویز کو زیر غور لانے پر اتفاق ہوا، جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے چند روز دھرنے دیئے رکھنے پر اصرار کیا گیا۔
دونوں بڑی جماعتوں نے حکومت سے معاہدہ توڑنے کی بھی مخالفت کی، تمام جماعتیں نئی تجاویز پر اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.