Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل فائیو کے پہلے راونڈ کیلئے پک آرڈز کل طے ہوگا

شائع 02 نومبر 2019 03:55pm

پی ایس ایل فائیو کے پہلے راونڈ کیلئے پک آرڈز کل طے ہوگا، پک آرڈر کا فیصلہ دیسی انداز میں بلا زمین پر رکھ کر باریاں لگا کر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کے پک آرڈر کی تقریب اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں 6 فرنچائزز کے نمائندگان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے۔

ڈرافٹنگ میں پہلے کھلاڑی کے انتخاب کے لیے پک آرڈ کو زمین پر بلا رکھ کر روایتی انداز میں تیار کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ گلی محلے میں استعمال ہونے والا طریقہ کار پہلا بار پی ایس ایل میں آزمانے جا رہا ہے۔

پاکستان میں ٹینس اور ٹیپ بال کرکٹ میں اب بھی باری لگانے کا یہ منفرد انداز رائج ہے۔ ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی جائے گی۔

پالیسی کے مطابق رواں سال ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے۔

پی ایس ایل 2020 کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہوگا۔