Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

نیلم منیر مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم سے متعلق بیان پر ناراض

شائع 02 نومبر 2019 03:02pm

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم سے متعلق بیان پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے پاکستانی پرچم تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس میں کیپشن درج کی کہ 'میں تمام مذہبی اسکالرز کی دل کی گہرائی سے عزت کرتی ہوں، میں روزانہ کی بنیاد پر ان کے خطاب اور لیکچرز کو سن کر رہنمائی حاصل کرتی ہوں، آج مولانا صاحب کی عمران خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی نے میرا دل توڑ دیا ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہمارا ملک آمرانہ نظام اور سول نافرمانی برداشت نہیں کرسکتا، ہم نوجوانوں کو اپنی منزل سنبھالنے کی ضرورت ہے اور اس کا واحد راستہ یہی ہے کہ جو کوئی پاکستان میں انتشار پھیلا رہا ہے اس کی بات کوئی نہ سنے'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'ہم نوجوانوں کو ان تمام کے خلاف متحد ہونا پڑے گا جو کوئی بھی ہمارے پیارے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔