Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتک عزت کیس: گلوکارہ میشاء شفیع کے دوسرے گواہ کا بیان قلمبند

شائع 02 نومبر 2019 12:59pm

لاہور: اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشاء شفیع کے دوسرے گواہ نے بیان قلمبند کروا دیا۔ سیشن کورٹ لاہور نے دیگر گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشاء شفیع کیخلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی، جس میں میشاء شفیع کی جانب سے اداکارہ عفت عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر اور میشاء شفیع کو جانتی ہیں، وہ ایسی اور بھی خواتین کو جانتی ہوں جو جنسی حراسگی کا شکار ہوئیں، یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ عوامی سطح پر کوئی خاتون یہ سب بتائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میشاء کے ٹویٹ کے بعد کئی خواتین نے علی ظفر پر الزام لگایا، نہیں لگتا کہ علی ظفر کا یہ دعوٰی درست ہے۔

عدالت نے میشاء شفیع کے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔