Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیری پوٹر کی طرح جھاڑو پر سفر کرنا اب ممکن ہوگیا

شائع 02 نومبر 2019 07:40am
سائنس


ہیری پوٹر سیریز کے مداحوں کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ بھی اپنے من پسند کردار کی طرح جھاڑو کی سواری کرتے پھریں۔ شاید اب ان کا یہ خواب بھی پورا ہونے والا ہے اور اب ان کی بھی اسی طرح کے کرتب دکھانے کی باری ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی معروف آٹو موبیل کمپنی اب ان کے لیے ایسی جھاڑو تیار کرنے والی ہے جو ہیری پوٹر کی طرح مسافر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے گی۔

اس بروم اسٹک کو کمپنی نے سواری کے لیے آزمائشی بنیادوں پر تیار کیا ہے، تاہم یہ اس وقت صرف زمین پر ہی چل سکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ ای- بروم اسٹک چڑیل کی چھڑی کی طرح ہی ہے، تاہم یہ جادو کے بجائے چارجنگ بیٹری سے چلتی ہے۔

یہ اسٹک سواری کرنے والے کو صرف آسمانوں کی سیر نہیں کروائے گی بلکہ اسے زمین پر ہی آسمانوں پر اڑنے کا احساس دلا دے گی۔

اسے دیکھنے والوں کا ماننا ہے کہ یہ اسٹک اتنی متاثر کن نہیں ہے جتنا اسے ہونا چاہیے تھا، تاہم یہ مستقبل میں فضا میں اڑنے والی اسٹک کی ایجاد کی جانب مثبت قدم ہے۔

ٹوکیو میں ہونے والے موٹر شو کے دوران اس کی نمائش کی گئی، جبکہ اس کی کچھ ہی تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں، لیکن اس سے زیادہ اس کی معلومات کمپنی کی جانب سے فراہم نہیں کی گئیں۔

Image result for E-broom

تصاویر کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ اس اسٹک کے کونے پر ایک بلی کا شفاف مجسمہ نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کے پیچھے جھاڑو کی طرح رنگ برنگی جھالر بھی موجود ہے جس میں ایک ویل لگا ہوا ہے۔

اسے استعمال کرنے والے شخص تب ہی اس کی سواری کر سکتا ہے جب وہ خود اپنے پیروں میں پہیوں والے جوتے پہنا ہوا ہو۔

ای بروم اسٹک کو بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے۔