وہ ڈرائیور جو امیتابھ بچن کی فلمیں دیکھ کر ارب پتی بن گیا
دبئی: بھارت کا ایک شہری بولی وُڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ایسا متاثر ہوا کہ ارب پتی بن گیا۔
گلف نیوز کے مطابق اس شخص کا نام بھرت بھاٹیا ہے جو دبئی کی ایک اسٹیل مینوفیکچرنگ یونٹ "کانرس" کا چیف ایگزیکیوٹیو ہے۔
بھرت کا کہنا ہے کہ میں شروع سے امیتابھ بچن کا مداح تھا اور ان کی ہر فلم بار بار دیکھتا تھا۔ ان کی فلموں سے مجھے ایک سبق ملا کہ آدمی کو سیلف میڈ ہونا چاہیے اور کڑی محنت سے اپنا آپ منوانا چاہیے۔
بھرت بھاٹیا جنہیں اسٹیل میگنیٹ بھی کہا جاتا ہے کا کہنا تھا کہ اگر میں امیتابھ بچن سے متاثر نہ ہوتا تو 1983 ءمیں محض 18 سال کی عمر میں پرسکون زندگی چھوڑ کر دبئی میں محنت کرنے کبھی نہ آتا۔
بھرت بھاٹیا اس وقت 54 سال کے ہیں اور ان کے کاروبار کا سالانہ ٹرن اوور 1.2 ارب درہم ہے۔ بھرت بھاٹیا نے 18 سال کی عمر میں دبئی آکر ایک ٹرک ڈرائیور کی نوکری شروع کی اور وہاں سے ترقی کرتے ہوئے اپنے اربوں کے مالیت اثاثوں کے اس کاروبار تک پہنچے۔
Comments are closed on this story.