Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

مودی کے قریبی دوست ہم جنس پرستی پر برطانوی پارلیمنٹ رکنیت سے معطل

شائع 01 نومبر 2019 06:46pm

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی دوست اور برطانوی پارلیمان کے رکن کیتھ واز کو ہم جنس پرستی اور برطانیہ میں منشیات کی خرید و فروخت کی تحقیقات کے باعث 6 ماہ کیلئے برطانوی پارلیمان کی رکنیت سے معطل کردیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 62 سالہ کیتھ واز کا شمار طویل عرصے تک برطانیہ میں رکن اسمبلی کی خدمات انجام دینے والے بھارتی نژاز افراد میں ہوتا ہے، انہیں اپنے فلیٹ پر دو کم عمر ہم جنس پرستوں سے کوکین خریدنے اور ہم جنس پرستی کیلئے رقم کی ادائیگی پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

لیبر پارٹی سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمان کیتھ واز کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 2016 میں انہوں نے نہ صرف اعلیٰ قسم کی کوکین خریدی بلکہ ہم جنس پرستی کیلئے رقم بھی ادا کی۔

ہاؤس آف کامن کی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانوی رکن پارلیمان اور بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی دوست قواعد و ضوابط اور ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور اس لئے انہیں 6 ماہ کے لئے معطل کیا جاتا ہے۔

Untitled-3

واضح رہے کہ مودی جب بھی لندن کا دورہ کرتے ہیں تو اُن کا زیادہ تر وقت کیتھ واز کے ساتھ ہی گزرتی ہے۔