Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

پیسوں کیلئے عامر لیاقت سے شادی کے الزام پر طوبیٰ عامر کا کرارا جواب

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2019 06:47pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے پیسوں کیلئے عامر لیاقت سے شادی کا الزام لگانے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران متعدد سوالوں کے جواب دیئے، اس سوالات کے سیشن میں مداحوں نے کئی دلچسپ اور چبھتے ہوئے سوالات کئے اور طوبیٰ نے ان کے جوابات بھی دیئے۔

  ایک صارف نے سوال کیا کہ 'دنیا میں اور بھی بہت اچھے لوگ تھے آپ نے عامر انکل سے ہی کیوں شادی کی؟' جس پر طوبیٰ عامر نے کہا کہ 'وہ دنیا کے اُن بہت سارے اچھوں لوگوں میں سے بھی زیادہ اچھے ہیں'۔

ایک اور صارف نے سوال پوچھا کہ 'کیا آپ واقعی عامر سے محبت کرتی ہیں یا پھر پیسے کیلئے ان سے شادی کی ہے'؟ اس سوال پر طوبیٰ نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'شادی مذاق نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت اور توانائی ہے کہ وہ انہیں پیسوں کیلئے شادی کرنے میں ضائع کرے۔ میں ایک بہت اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور عامر لیاقت سے ملنے سے قبل بھی میں کام کررہی تھی اور اچھا کمارہی تھی'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'آپ لوگوں کو اس طرح کی باتیں لکھتے ہوئے دھیان رکھنا چاہیئے۔ سوچیں اگر کوئی آپ کے شوہر یا فیملی کے بارے میں اس طرح کی باتیں لکھے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ اللہ پاک میرے عامر لیاقت کو صحت، لمبی زندگی اور کامیابی عطا کرے، آمین'۔