Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کے ہاتھوں کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2019 04:12pm

کرائسٹ چرچ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کی اور کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، روس ٹیلر نے 44 اور سیفرٹ نے 32 رنز اسکور کئے۔

آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری، ڈیوڈ ملان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے، جونی بیرسٹو نے 28 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ جیمز ونس نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہمان ٹیم 19 ویں اوور میں 3 وکٹ پر ہدف پورا کرلیا، مچل سینٹنر نے 3 شکار کئے۔ جیمز ونس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔