Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی رہنماوں سے ناراضگی، ٹرمپ نے ذاتی رہائشگاہ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

شائع 01 نومبر 2019 03:43pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے نیویارک میں سیاسی رہنماوں کے رویئے سے نالاں ہوکر اپنی ذاتی رہائش تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے اعلان اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں شکوہ کیا کہ انہوں نے ہمیشہ مقامی ، ریاست اور شہرکے ٹیکسوں کی مد میں ملین ڈالرز ادائیگی کی ہے لیکن اسکے باوجود انکے ساتھ نیویارک کے بعض رہنماوں نے نارواں اور بعض نے بدترین سلوک کیا ہے۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ابھی انہوں نے پام بیچ،فلوریڈا کو اپنی مسقل رہائش گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹرمپ نے اپنے فیصلے کو تمام فریقوں کیلئے بہترین قرار دیا اور کہا کہ بحیثیت صدر وہ نیویارک اور اسکے شہریوں کی مدد کیلئے ہمیشہ حاضر رہیں گے اور نیویارک کا انکے دل میں خاص مقام ہے۔