Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

اماراتی کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ناراض ہوگیا

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2019 03:53pm

لاہور: پاکستانی پلیئرز کو ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں شرکت سے روکنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ناراض ہوگیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر این او سی منسوخ کئے گئے۔

ذرائع کےمطابق اماراتی کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد الزرونی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط بھیجا ہے جس میں ان سے پاکستانی پلیئرز کو ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے روکنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے یاد دلایا گیا کہ اس ایونٹ میں یواے ای کی حکومت بھی شریک ہے۔

خط میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستانی پلئیرز کے نہ آنے سے انہیں نقصان پہنچے گا جس کے جواب میں احسان مانی نے یہ موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے کہنے پر این او سی منسوخ کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای کے سینئیر وزیر کے توسط سے عمران خان سے رابطہ کرنا چاہیئے تاکہ اس مسئلے کا حل نکلے۔

اس معاملے پر ای سی بی نے اب پی سی بی کے معاملات میں حکومتی مداخلت کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے پر غور شروع کردیا ہے۔