Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا ایمرجنگ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2019 02:46pm

لاہور: 12 نومبر سے شروع ہونے والے ایشیا ایمرجنگ کپ کیلئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا, سعود شکیل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ 12 سے 23 نومبر تک بنگلادیش میں ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل جبکہ وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نائب کپتان ہونگے۔

اسکواڈ میں حیدر علی، عمیر بن یوسف، حسن محسن، خوشدل شاہ، سیف بدر، عمران رفیق، محمد محسن، عاکف جاوید، محمد حسنین، ثمین گل، عماد بٹ، محمد اسد اور عمر خان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس میں افغانستان، سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں موجود ہیں، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو افغانستان سے کھیلے گی۔