Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے سری لنکا کو کلین سوئپ کردیا

شائع 01 نومبر 2019 12:32pm

میلبرن: پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا نے سری لنکا کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئیپ کردیا۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نے 7 وکٹوں سے فتح سمیٹی، سیریز میں ڈیوڈ وارنرنے کمال کیا، ایک سنچری اور دو نصف سینچریاں بنائیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروز چھاگئے، وارنر تینوں میچوں میں آؤٹ ہی نہ ہوئے اور آئی لینڈرز چاروں شانے چت کردیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 142 رنز کا ٹوٹل بنایا۔ کوشل پریرا نے نصف سینچری اسکور کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر ناقابل شکست ففٹی داغ دی۔

مسلسل تیسرے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی رہے۔