Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں بھارتی تقسیم، چین کی شدید مذمت

شائع 31 اکتوبر 2019 06:26pm

مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بھارتی اقدام پر چین نے شدید ردعمل دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی حکومت نے چین کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کیا ہے کیونکہ بھارت نے مقامی قوانین اور انتظامی تقسیم کے ذریعے سے بیجنگ کی خودمختاری کو چیلنج  کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں یونین کے علاقوں کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین  میں چینی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اور چین اسکی بھرپور مخالفت کرتا ہے

ترجمان  نے مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کو غیر قانونی اور باطل عمل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست  کو مقبوضہ کشمیر میں  آرٹیکل 370 کاخاتمہ کردیا تھا اور اسکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نان کشمیریوں کو بھی مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے کی اجازت مل گئی ہے ۔