Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر: 320 ارب روپے کے محصولات وصول

شائع 31 اکتوبر 2019 04:29pm
کاروبار

ایف بی آر کو اکتوبر کے ماہ میں تین سو بیس ارب روپے کے محصولات وصول ہوئے ہیں ۔چیئرمین ایف بی آر کی ٹوئیٹ کے مطابق  محصولات کی وصولی میں گزشتہ سال اسہی مہینے کے موازنے میں سولہ فیصد اضافہ ہے،

شبر زیدی نے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ داخلی ٹیکس کی وصولی میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اور یہ اضافہ پچاس ارب ڈالر کی درآمدات کے سکڑاو کے منفی اثر کے باوجود ہوا ہے۔

اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے انشورنس ایجنٹس کے ودہولڈنگ ٹیکس کا تذکرہ کیا اور کہا ہے کہ کمیشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ایجنٹوں کو نہیں کی جارہی ہے اور اس حوالے سے بھی منفی اثرات کو ٹالنے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں۔