Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت :فحش ویڈیو کلپ بھیجنے پر میجر جنرل کا کورٹ مارشل

شائع 31 اکتوبر 2019 03:50pm

بھارتی فوج میں میجر جنرل کو فحش ویڈیو کلپ فوجی خواتین کیڈٹ کو بھیجنے پر کورٹ مارشل کا سامنا ہے ۔

فوجی ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ یہ میجر جنرل ملک کے مغربی حصے میں تعینات تھا اور اسکی بنیادی ذمے داری نیشنل کیڈٹ سینٹر میں خواتین کیڈٹس کی نگرانی اور دیکھ بھال تھا تاہم اپنی پوسٹنگ کے دوران مذکورہ جنرل خواتین کیڈٹس کو فحش کلپس بھیجتا تھا اور اس حوالے سے شکایات بھی متعلقہ خواتین کیڈٹس نے اعلیٰ حکام سے کی تھیں جس کے بعد اس حوالے سے تفصیلی انکوائری کی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق یہ جنرل ریٹائرمنٹ کے قریب تھا لیکن اسکے باوجود فوجی ایکٹ کے سیکشن ایک سو تئیس کے تحت اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی ، اس سیکشن کے تحت متعلقہ افسر کیخلاف ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

حال ہی میں بھارتی فوج کے ایک میجر جنرل کا بھی کورٹ مارشل اس وقت  کیا گیا تھا جب ایک خاتون افسر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام سامنے آیا تھا۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران اخلاق باختہ سرگرمیوں اور کرپشن میں ملوث ہونے پر دس افسران کا کورٹ مارشل  کیا جاچکا ہے۔