Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیار کے بعد نیا طوفان ماہا بحریہ عرب میں بننے لگا

شائع 31 اکتوبر 2019 03:19pm

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحریہ عرب میں نیا طوفان تشکیل پانا شروع ہوگیا ہے، ابھی طوفان کیار بحیرہ عرب میں بنا تھا اور اسکا رخ امان کی جانب تھا ۔

محکمہ موسمیات نے نئے طوفان سے متعلق ایک اور ایڈوائزری جاری کی ہے ، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحریہ عرب جنوب مشرق میں شدید دباو ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ رات اس میں شدید اضافے کے باعث مہا نامی نیا طوفان تشکیل پارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق طوفان ماہا کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے اور اسکی شدت میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا کی تشکیل سے قبل ہی طوفان کیار کی شدت میں کمی ہوچکی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق  ابھی طوفان کیار کراچی کے جنوب مغرب میں نوسودس کلومیٹر دور ہے جبکہ گوادر سے اسکا فاصلہ سات سو بائیس کلومیٹر دور اور امان سے اسکا فاصلہ تین سو سترہ کلومیٹر ہے ۔ امکان ہے کہ کیار طوفان مزید کمزور ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ طوفان کیار سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں واقع آبادی میں سمندری پانی داخل ہوگیا تھا ، لیکن اب اسکی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔