Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تمہارا باپ میرے باپ کا نوکر ہے'مریم نواز کی نادیہ جمیل سے بدمعاشی؟

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2019 03:55pm

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے ثمینہ پیرازادہ کو کچھ عرصہ قبل دیئے گئے انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک ساتھ لاہور کے اسکول میں پڑھا کرتی تھیں۔

نادیہ نے انکشاف کیا کہ وہ مریم نواز کی سینیئر تھیں مگر مریم ان کے ساتھ بدمعاشی کیا کرتی تھیں اور کبھی کبھی تو حد سے گزر جایا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'اُس وقت مریم کے والد وزیراعلیٰ پنجاب تھے اور نواز فیملی بہت طاقتور اور اثرورسوخ رکھتی تھی'۔

اداکارہ نے انکشاف کیا  کہ 'مریم مجھ سے جونیئر تھیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ تمہارا باپ میرے باپ کا نوکر ہے'۔

نادیہ نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح مریم کے کمنٹ پر ان کے ردعمل کے بعد ان کی دادی نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ اُنہیں محتاط رہنا چاہیئے کیونکہ اُن کی فیملی ان کے والد کا کاروبار بند کرواسکتی ہے۔ تاہم نادیہ اپنے گراؤنڈ پر کھڑی رہیں اور اپنے والد کا دفاع کرتی رہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے نادیہ کے اس انٹرویو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

نادیہ نے اس انٹرویو میں اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔