Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

جارح مزاج کینگرو بلے باز میکسویل پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

شائع 31 اکتوبر 2019 11:52am

سڈنی: پاکستان کیلئے اچھی اور آسٹریلیا کیلئے بری خبر، جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

جارح مزاج کینگرو آل راؤنڈر میکسویل نے ‏ذہنی تناؤ کے باعث اچانک کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے دوری اختیار کرلی۔

انہوں نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔