Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

شائع 31 اکتوبر 2019 05:16am

لاہور:ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب سرعام قانون کی دھجیاں اڑانے لگی ہیں، پولیس ٹک ٹاک حسینہ کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

گزشتہ دنوں وزارتِ خارجہ میں وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی رات کے وقت سرعام ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کئے قانون کا منہ چڑانے میں مصروف ہیں اور کسی منجھے ہوئے شوٹر کی طرح ہوائی فائرنگ کررہی ہیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی اور ہر کوئی یہ پوچھتا نظر آتا ہے کہ آخر کس کی شہ پر حریم شاہ سرعام قانون کی دھجیاں اڑاتی پھر رہی ہے۔

یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

 دوسری جانب حریم شاہ کیخلاف وزارت خارجہ والے معاملے میں شروع ہونے والی انکوائری بند ہونے کی بھی خبریں گردش میں ہیں۔