Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

میجر جنرل آصف غفور کی نیلم منیر کے 'آئٹم سانگ' پر وضاحت

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2019 06:59pm

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کو حال ہی میں 'آئٹم سانگ' پر پرفارم کرنے کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے 'آئٹم سانگ' صرف اس لئے کیا کیونکہ یہ آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ ہے'۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ سب یہ جانتے ہیں کہ میں جو کرتی ہوں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے'۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس پوسٹ کے اسکرین شاٹس لگائے اور میجر جنرل آصف غفور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'سر اگر یہ سچ ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے یہ ستم ظریفی دیکھ کر'۔

 

میجر جنرل آصف غفور اس ٹویٹ کا جواب اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے دیتے ہوئے لکھا کہ 'پہلی تصویر: یہ آئٹم سانگ فلم میں کردار کے مطابق ایک بھارتی لڑکی نے کیا، جس کے سیاق و سباق جاننے کیلئے آپ فلم بھی دیکھ سکتے ہیں'۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'دوسری تصویر: یہ جی ایچ کیو نہیں ہے (جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہے اسلام آباد میں نہیں) اور ایسا کوئی ایونٹ آئی ایس پی آر کے لئے منعقد نہیں کیا گیا'۔