Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

دراز گیارہ گیارہ سیل ایونٹ کا 8 ملین ڈیلز اور 50 کروڑ کی رعایت کیساتھ آغاز

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2019 06:01am
سائنس

ملک کی معروف آن لائن مارکیٹ پیلس "دراز" نے اعلان کیا ہے کہ اُس کے گیارہ گیارہ سیل ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن 11 نومبر کی مڈنائٹ سے شروع ہو جائے گا۔ یہ سیل ایونٹ کسٹمرز کو ایک انوکھا تجربہ پیش کریگا جو ریٹیل سے آگے بڑھ کر تفریح فراہم کریگا۔

دراز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے پاکستان کے اندر 2018 میں گیارہ گیارہ سیل متعارف کروائی اور اس کی سیل حجم میں 8 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ اِس پانچ روزہ سیل ایونٹ کے دوران 30 لاکھ سے زائد یوزرز نے دراز ایپ کا وزٹ کیا جہاں اُنہیں 30 لاکھ تک کی چھوٹ والی پروڈکٹس تک رسائی حاصل تھی۔

اِس سال گیارہ گیارہ سیل کی وسعت 2018 کی نسبت کہیں زیادہ ہوگی، گیارہ نومبر سے شروع ہونے والی اس سیل کیلئے دراز 8 ملین ڈیلز اور 50 کروڑ روپے کی چھوٹ کی پیشکش کرتا ہے جبکہ اُسے اِس دوران اپنے پلیٹ فارم پر یادگار 10 ملین وزیٹرز کی میزبانی کی بھی توقع ہے۔

دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایہ کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ "گزشتہ سال 2018 میں دراز کے پہلے گیارہ گیارہ سیل ایڈیشن کو زبردست پذیرائی ملی جبکہ اِس سال ہم نے ملک کے اعلی برانڈز اور فروخت کنندگان کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے اور خاص طور پر اکتوبر میں ہونے والی سرگرمی کے وسیع اضافے کے ساتھ اِس ایونٹ میں ہم بہت پُراعتماد ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی اپنے عروج پر ہے ہم اپنے صارفین کو کچھ ریلیف پہنچانے کی اُمید کر رہے ہیں"۔

پریس ریلیز کے مطابق دراز نے اپنے صارفین کو متعدد ڈیجیٹل ادائیگی کے اختیارات دینے کیلئے بے مثال ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ آرڈرز کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے لاجسٹکس کو خود بنانے اور ایپ پر صارفین کے تجربات کو ذاتی بنائیں۔ گیارہ گیارہ سیل کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے اِن تمام پہلوؤں کو سامنے لا رہی ہے۔

یہ پلیٹ فارم گزشتہ کچھ مہینوں سے گیارہ گیارہ سیل ایونٹ کی بھرپور تیاری کر رہا ہے۔ دراز ایکسپریس  (DEX)، پلیٹ فارم کی لاجسٹکس سروس (جو خاص طور پر کامرس آپریشنز کیلئے تیار کی گئی ہے) نے سیل کے دوران متعدد سینکڑوں ہزاروں آرڈرز کا انتظام کرنے کیلئے 3 ہزار اضافی  DEXہیروز (ڈلیوری ایجنٹس) کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

پلیٹ فارم کے 20 ہزار فعال فروخت کنندگان کی بلامعاوضہ تربیت جاری ہے، اِس کی مدد سے وہ زیادہ سے زیادہ سیل کر سکیں گے جو بے مثال ٹریفک چلانے کیلئے تیار ہے۔ دراز نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں 55 پک اپ پوائنٹس کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ کسٹمرز باآسانی کسی قریبی لوکیشن سے اپنے پیکیجز اُٹھا سکیں۔

اِن ایپ کیمی فیکیشن، شیک شیک اور کلیکٹیبل واؤچر جیسی خصوصیات کیساتھ دراز اپنے صارفین کو ایک انتہائی پُرکشش تجربہ پیش کریگا۔ گیارہ گیارہ کاؤنٹ ڈاؤنٹ گالا 8 نومبر کو  نجی ٹی وی چینل کے گیم شو کے ساتھ شراکت میں ہوگا اور اسے ٹی وی اور دراز ایپ پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

گالا ایک انقلابی شو ہے جو آف لائن سامعین کو اے لسٹ کی مقبول شخصیات کے ساتھ گفت و شنید کرنے اور میزبان کو دکھانے، دراز ایپ کا استعمال کرتے ہوئے گیمز کھیلنے اور انعامات جیتنے کی سہولت دیگا۔

دراز نے سیل کے لئے ملک میں مشہور برانڈز کے ساتھ شراکت کر رکھی ہے۔ ایونٹ کے کاسپورنسرز یونی لیور، آر بی، ویوو، نوکیا، پرنس DFSK، پی اینڈ جی، لوریل اور نیسلے صارفین کو ڈیلز اور واؤچر پیش کرینگے۔ برانڈ کے دیگر شراکت دار ہائی سینس، رئیل می، ٹپال، اکیرا، آڈیونک، Levis، یونی فوم، ٹیکنو، مولٹی فوم، مولٹی فوم، ٹی ایس ایل، رواج اینڈ کیو اور جی ایس کےنے بھی گیارہ گیارہ انقلاب میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل شراکت داروں میں کے ایف سی اور فوڈ پانڈا شامل ہیں۔

گیارہ گیارہ فنانشل ادخال کا ثبوت بھی بنے گی۔ بینک شراکت دار ایچ بی ایل، میزان بینک اور ایزی پیسہ اپنے تمام کسٹمرز کو 25 فیصد تک رعایت فراہم کرینگے۔ صارفین باآسانی ماہانہ اقساط کے ساتھ 10 ہزار روپے سے زائد قیمت کی پروڈکٹس کی ادائیگی کرنیکا انتخاب کر سکتے ہیں۔

دراز وایلیٹ ایپ پر قابل ادائیگی کا ایک بہترین آپشن موجود ہے، جو اپنے صارفین کو کیش بیک، ایکسکلوزیو بیلنس، فاسٹ چیک آؤٹ اور واپسی کی صورت میں فوری رقم کی واپسی کی پیشکش کرتا ہے۔ اس کے PCI DCCSکمپلینٹ چیک آؤٹ کے ساتھ دراز یقینی بناتا ہے کہ اُس کے کسٹمرز دھوکہ دہی سے محفوظ رہیں۔