Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

شائع 30 اکتوبر 2019 11:16am

لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 28 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا،  قومی ویمن ٹیم نے پہلی مرتبہ کوئی دو طرفہ سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

پاکستانی کڑیوں نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

لاہور میں آخری میچ میں پاکستانی خواتین نے 7 وکٹوں پر 117 کا مجموعہ بنایا، جویریہ نے 54 اور عمیمہ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسان ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 89 رنز بناسکی، صباء نذیر اور انعم امین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جویریہ خان پلیئر آف دی میچ جبکہ جہاں آراء عالم اور بسمہ معروف پلئیر آف دی سیریز قرار پائیں۔