Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی کی جان کو خطرہ

شائع 30 اکتوبر 2019 05:56am

نئی دہلی: بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو نامعلوم خط کے ذریعے ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز کو نشانہ بنانے کی دھمکی ملنے کے بعد نئی دہلی پولیس نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ اتوار کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دہلی پولیس ذرائع کے مطابق این آئی اے کو موصول ہونے والے خط میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی، صدر رام ناتھ کووند، وزیر داخلہ امیت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء لال کرشنا ایڈوانی، بی جے پی کے ورکنگ پریذیڈنٹ جے پی ناڈا، آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت اور ویرات کوہلی کے نام درج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ خط بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "آل انڈیا لشکر" نامی تنظیم ویرات کوہلی سمیت دیگر لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لہٰذا ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔