Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولیول میں پڑھائی جانے والی اسلامیات کی متنازع کتاب پر پابندی عائد

شائع 30 اکتوبر 2019 05:44am

لاہور: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اولیول میں پڑھائی جانے والی اسلامیات کی کتاب پر متنازع مواد کے باعث پابندی عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق یاسمین ملک کی تحریر کردہ اسلامیات کی کتاب میں صفحہ نمبر210 سے لے کر 220 تک قابل اعتراض مواد شامل تھا۔

بورڈ نے صوبے کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو کتاب پر پاپندی سے آگاہ کر دیا ہے، ساتھ ہی انہیں پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ کتاب کے معاملے پر میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں سے 30 اکتوبر تک بورڈ کو آگاہ کریں۔

اولیول امتحانات کے لیے یاسمین ملک کی کتاب اسٹیفونا بکس نے شائع کی ہے، یہ کتاب کسی بھی پرائیویٹ اسکول میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔