Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

سٹیون کوہن 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

شائع 29 اکتوبر 2019 05:10pm

جنوبی ایشیا کے سکیورٹی امور کے ماہر اور معروف امریکی پروفیسر، ڈاکٹر سٹیون کوہن اتوار 27 اکتوبر کو 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وہ امریکا کے بروکنگز انسٹیٹیوٹ سے منسلک تھے۔  ڈاکٹر کوہن گذشتہ 50 برس سے پاکستان اور انڈیا کے دفاعی امور کے محقق تھے ۔ وہ ماضی میں امریکی صدر ریگن کی انتظامیہ کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔

پاکستان سے متعلق انکی کتاب دی آئیڈیا آف پاکستان نے کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس کتاب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستانی تاریخ، پاکستانی سیاست اور پاکستانی فوج سے متعلق کتنی آگاہی رکھتے تھے۔

انہوں نے انیس سو چوراسی میں ہی دی پاکستان آرمی سے متعلق کتاب بھی تحریر کی تھی اور اس کتاب کیلئے ان کو جنرل ضیاء نے فوج تک رسائی بھی مہیا کی تھی۔

اسہی طرح انکی تیسری کتاب بھی ایک مشترکہ تحریر تھی جس میں پاکستانی محقق پرویز اقبال چیمہ اور بھارتی محقق پی آر چری نے اپنا اپنا حصہ بھی ڈالا تھا، اور دو ہزار سات میں لکھی گئی یہ کتاب فور کرائسز اینڈ پیس پراسیس نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔