Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوابازی کی عالمی تنظیم ایکاو نے پاکستان کیخلاف بھارتی شکایت مسترد کردی

شائع 29 اکتوبر 2019 02:45pm

ہوابازی سے متعلق عالمی تنظیم ایکاو نے بھارت کی پاکستان کیخلاف شکایت کو مسترد کردیا ۔

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سعودی عرب جانے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد بھارت نے اس حوالے سے شکایت ایکاو میں کی تھی۔

اب ایکاو نے پاکستان کیخلاف بھارتی شکایت کو مسترد کردیا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ  ایکاو کے قوانین صرف سویلین جہازوں پر لاگو ہوتے ہیں اور ایکاو قوانین کے تحت تمام ممبر ممالک کی حکومتیں اس پر اطلاق کی پابند ہیں۔

International Aviation Body dismisses India’s complaint against Pakistan

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈران کو لے کر سفر کرنے والی پروازیں اسٹیٹ ایئرکرافٹ کہلاتی ہیں اور ان پر ایکاو کے قوانین لاگو نہیں ہوتے ۔

بھارت کی جانب سے فضائی قوانین سے متعلق عالمی تنظیم  ایکاو سے رابطہ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی ہے۔

ایکاو کا شمار ایویشن کی عالمی تنظیموں میں ہوتا ہے اور یہ اس حوالے سے  عالمی قوانین پر عملدرآمد کی نگرانی کے فرائض سرانجام دیتی ہے۔

 بعدازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے ،  بیان  میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور حال ہی میں انسانی حقوق کی پامالی کے تناظر میں میں لیا گیا ہے