Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن پر 2سال کی پابندی عائد

شائع 29 اکتوبر 2019 01:09pm
فائل فوٹو

ڈھاکا:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی نے بنگلادیش ٹی 20اور ٹیسٹ کپتان شکیب الحسن کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 2سال کی پابندی لگادی،جس میں ایک سال کی سزا معطل ہوگی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایک سال تک شکیب الحسن معطل رہیں گے، دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر نے 3مرتبہ بکیز کی جانب سے رابطے کی رپورٹ نہیں کی، شکیب نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنےالزامات قبول بھی کرلیے۔