Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

میگا کرپشن کے مقدمات کو منتقلی انجام تک پہنچائیں گے ،چیئرمین نیب

اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2019 06:30pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کرپشن کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی لوٹی گئی رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانی ہے ، میگا کرپشن کے مقدمات کو منتقلی انجام تک پہنچائیں گے ۔

 اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس  (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں آپریشن اور پراسیکیوشن سمیت ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے  ،قوم کی لوٹی گئی رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانی ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منتقلی انجام تک پہنچائیں گے ۔

جاوید اقبال نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 23 ماہ میں71 ارب روپے برآمد کیے جبکہ نیب سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصد ہے۔ عالمی ادروں نے نیب کی کاررکردگی کو سراہا۔