Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

اداکار شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2019 04:25pm

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی، انہوں نے رواں برس مارچ میں ہالہ سومرو نامی دوشیزہ سے اچانک منگنی کی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے نجی اور پروفیشنل زندگی سے متعلق کئی سوالات کئے گئے جس میں ان کی منگنی کا سوال بھی پوچھا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کی منگنی ختم ہوچکی ہے۔

ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کہ کوئی ایسا جرات مندانہ کام جو آپ نے کیا ہو؟ تو انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں کیا گیا ایک ہی جرات مندانہ کام یہ ہے جب میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر منگنی کرلی اور پھر آپ ہی نے یہ منگنی ختم کی لیکن اس بار جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاہوں گا اس کا انتخاب میں خود کروں گا۔

Image result for sheheryar munawar and hala soomro

ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں مایا علی اور ماہرہ خان میں سے آپ کی آن اسکرین کیمسٹری کس کے ساتھ زیادہ اچھی ہے تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ معاف کردیں مجھے کیوں مجھے نوکری سے نکالنا ہے آپ نے۔ پھر کہا کہ مایا اور ماہرہ دونوں ہی بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور دونوں کے ساتھ الگ قسم کی کیمسٹری ہے۔

انٹرویو میں ان سے مزید کیا سوالات پوچھے گئے اور انہوں نے کیا جواب دیئے ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔