Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کا سڈنی میں پہلا پریکٹس سیشن

شائع 28 اکتوبر 2019 11:48am

سڈنی: آسٹریلیا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں پہلا پریکٹس سیشن کیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں آسٹریلیا میں کھیلنا چیلنج ہے۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، ہر ڈیپارٹمنٹ اگر کنڈیشنز کے مطابق کھیلا تو اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں ڈیرے ڈال دیئے اور کینگروز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی تیاری شروع کردی۔ گرین شرٹس نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا، 3 گھنٹے پر مشتمل سیشن میں کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔

قومی ٹیم جمعرات کو سڈنی میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پریکٹس میچ کھیلےگی۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کوشش ہوگی کہ کارکردگی میں تسلسل ہو، غیر متوقع کارکردگی آسٹریلیا کے لیے ہی نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔