Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید "تمغہ ہلالِ کشمیر" کی برسی

شائع 27 اکتوبر 2019 03:24am

اسلام آباد: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید "تمغہ ہلالِ کشمیر" کی برسی آج منائی جارہی ہے، انہیں 1948 میں بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پرآزاد جموں و کشمیر حکومت نے "ہلال کشمیر" کے اعزاز سے نوازا، جو نشان حیدر کے مساوی ہے۔

بہادری، شجاعت اور ہمت کے پیکر سیف علی جنجوعہ شہید نے 26 اکتوبر 1948 کو پیر کلیوہ راجوری کی چوٹی پر بھارتی فوج کے ایک بریگیڈ کا مقابلہ اپنی نامکمل اور مختصر نفری کے ساتھ کیا۔

انہوں نے اپنی مشین گن سے دشمن کا  جہاز  مار گرایا، مقابلے کےدوران دشمن کا گولا آپ کی چیک پوسٹ کے قریب گرا، جس سے آپ جام شہادت نوش کرگئے۔

بے مثال بہادری دکھانے پر 14 مارچ 1949ء کو آزاد کشمیر حکومت نے انہیں سب سے بڑے جنگی اعزاز ہلال کشمیر سے نوازا، جو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز "نشان حیدر" کے مساوی ہے۔

حکومت پاکستان نے آپ کی قربانی کی یاد میں 30 اپریل 2013 کو ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔