Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں قوالیاں گونج اٹھیں

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2019 07:31pm

ریاض: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قوالیاں گا کر سماں باندھ دیا۔

دونوں گلوکاروں نے سعودی عرب کی سرزمین پر پہلی مرتبہ پرفارم کیا تو شائقین داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کو جدید اور تفریح سے بھرپور بنانے کے لئے منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ریاض میں جاری 'ریاض سیزن' میں پاکستانی گلوکاروں کو اپنے ہنر کو منوانے کا موقع دیا۔

پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے 'ریاض سیزن' میں اپنی آواز کا جادو جگاکر سننے والوں کو سحر میں مبتلا کرلیا۔

جمعے کی شب عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے پہلی بار سعودی عرب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور قوالیاں پیش کیں جنہیں سن کر سامعین خوب محظوظ ہوئے۔

واضح رہے کہ ریاض سیزن 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اسس میں آرٹ، کھیل، تھیٹر، میوزک کنسرٹس، فیشن شوز اور ثقافتی پروگراموں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔

ریاض سیزن کی کچھ تصویری جھلکیاں ذیل میں ملاحظہ کریں۔