Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا شکیب الحسن کو عدالت میں گھسیٹنے کا فیصلہ

شائع 26 اکتوبر 2019 04:08pm

میرپور: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شکیب الحسن کو عدالت میں گھسیٹنے اور ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا کہنا ہے کہ اگر شکیب الحسن تسلی بخش جواب دائر نہ کرواسکے تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یقینی طور پر سابق کپتان کے ساتھ ساتھ اس موبائل کمپنی سے بھی ہرجانہ وصول کریں گے جس نے یہ معاہدہ کیا ہے۔

بائیس اکتوبر کو بنگلادیش کی ایک معروف موبائل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے انہیں برانڈ امبیسیڈر کے طور پر جوائن کرلیا ہے جس پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکام نے کہا کہ سابق کپتان نے کنٹریکٹ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے قبل شکیب کھلاڑیوں کے معاوضے میں ہونے والے کرکٹرز کے احتجاج میں بھی پیش پیش رہے تھے اور اب انہوں نے بورڈ کے علم میں لائے بغیر ایک اسپانسرشپ معاہدہ کرکے اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔