Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

حکومت اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

شائع 26 اکتوبر 2019 03:31pm

بنوں: حکومت اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، پرویز خٹک اہم پریس کانفرنس رات 9 بجے کریں گے جس میں رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی نے بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے اور آزادی مارچ روڈ پر کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مارچ کا دورانیہ طویل نہیں ہوگا، موقع کی مناسبت سے فیصلہ کریں گے، ہمارے ڈنڈے ہمارے اپنے تحفظ کیلئے ہیں۔

اکرم درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹر حمد اللہ کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے، وہ وزیر ہیں اور سرکاری افسر بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ہر ضلع میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے جلسہ کریں گے۔