Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کو دل کا دورہ، تصدیق ہوگئی

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2019 10:36am

سروسز اسپتال میں زیرعلاج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق ہوگئی۔نوازشریف کا ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کہتے ہیں کہ پلیٹ لیٹس کاؤنٹ میں بہتری کے باعث خون پتلا کرنے والی ادویات شروع کردیں۔

 مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں گذشتہ روز انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق ہو گئی۔ میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا ٹراپ آئی اور ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ان کے علاج کےلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ہارٹ اسپیشلسٹ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت کے پیش نظر ان کی انجیوگرافی کرنا مشکل ہے تاہم ہارٹ اٹیک کی تصدیق کے بعد خون پتلا کرنے کی ادویات شروع کروا دی گئی ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پلیٹ لیٹس کاؤنٹ بڑھ رہا ہے جو اب 40 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔آئی وی آئی جی انجیکشن کا کورس جاری ہے۔

پروفیسرمحمود ایاز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہیں آکسیجن یا وینٹی لیٹر لگانے کی ابھی کوئی ضرورت نہیں۔