Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگڑی معیشت کے باعث عوام انڈرویئر سے بھی محروم

شائع 25 اکتوبر 2019 05:59pm

معیشت کی دگرگوں حالت کے باعث عوام نے انڈرویئرر پہننا چھوڑ دیئے ۔ بھارت میں تہواروں میں عام طور پر ملبوسات اور فیشن سے متعلق اشیاء کی فروخت میں تیزی دیکھنے میں آتی ہے لیکن حیران کن طور پر اب انڈرویئر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ مرد ، بچے یا خواتین سے قطع تعلق ہوکر کہا جائے تو تمام بڑی فیشن  برانڈز لکس کوزی ، ڈالر اور روپا کے انڈرویئرز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس صنعت سے منسلک ماہرین نے بتایا ہے انڈرویئرز کی فروخت میں کمی کی وجہ ملک میں جی ایس ٹی کا نفاذ،  اور اسقاط زر کی مہم ہیں اور چھوٹے آجر جو کہ انڈرویئر فروخت کرتے ہیں اب تک  ان مہموں کے دھچکے سے نکلنے میں ناکامی کا شکار ہیں ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب چھوٹے آجر انڈرویئرز کی خریداری نہیں کررہے اور ادائیگیوں میں بھی تاخیر کررہے ہیں جس سے اسکی پیداوار کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔

پہلے ایک ٹیکنیکل فرم ٹیکنو پاک نے اپنی رپورٹ میں انر ویئرز کی مارکیٹ کا تخمینہ انیس ہزار نو سو پچاس کروڑ لگایا تھااور رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر تیرہ فیصد سے اس میں اضافہ ہوتا ہے تو دوہزار چوبیس تک اسکی مارکیٹ اڑسٹھ ہزار کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

بھارت میں انر ویئرز کی مارکیٹ کافی منقسم ہے تاہم گزشتہ چند سالوں  میں اس انرویئرز کی منظم مارکیٹ میں کافی ترقی ہوئی ہے۔

ہوزری کے کاروبار سے وابسطہ تاجر کے بی اگروال نے بتایا کہ بھارت میں ہر انڈسٹری کے کاروبار میں کمی واقع ہوئی ہے، اور ریئل اسٹیٹ سے لے کر فوڈ انڈسٹری تک ہر صنعت میں صارف کا رجحان کم دیکھنے میں آیا ہے ۔ اور ہمارے کاروبار میں دس سے پندرہ فیصد میں کمی واقع ہوئی ہے حتی کہ تہواروں کے سیزن میں بھی خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اوسط انرویئر صنعت میں بیس سے پچیس فیصد کاروبار میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہمارے گوداموں میں اسٹاک میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ریٹیلرز کی طرف سے طلب کافی کم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تہوار میں اسکا کاروبار نہیں ہوا ہے اور عام طور پر دیوالی تہوار میں اس کے کاروبار میں بیس سے پچیس فیصد اضافہ ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ یہ صرف دس فیصد ہے ۔