Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بھارتی آرمی چیف سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں'

شائع 25 اکتوبر 2019 05:16pm

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے مسلسل غیرذمہ دارانہ بیانات دیکر خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،انکی واحد کامیابی بھارتی فوج کو بے لگام بنانا اور انہیں مروانا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیرذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں، اس طرح وہ  جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف  سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ جعلی سرجیل اسٹرائیک سے آج تک انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی،انکی واحد کامیابی بھارتی فوج سے مدمعاشی کروانا اور ان کو مروانا ہی ہے۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ  بھارتی فوجی چیف کے ہاتھ  معصوم انسانوں کے خون ، پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کے نقصان سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے رویئے کو فوجی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

پہلے  بھارتی آرمی چیف جرنل بپن راوت نے الزام عائد کیا تھا کہ آزاد کشمیر پر پاکستانی حکومت کا نہیں شدت پسندوں کا قبضہ ہے جو  مقبوضہ کشمیر میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہدف ھاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے کیونکہ وہاں پر دفعہ 370 ختم  کردی گئی ہے۔

ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے جرنل بپن راوت نے دفعہ 370  کو ایک عارضی انتظام  قرار دیا اور کہا کہ اس پر پاکستان اچانک اس لیے آوازیں اٹھا رہا ہے کیونکہ آزاد کشمیر ، گلگت، بلتستان پرا سکا کنٹرول نہیں ہے۔