Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال کا تبادلہ کردیا گیا

شائع 25 اکتوبر 2019 04:50pm

مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک کو مودی سرکارنے ٹرانسفر کردیا ۔  ان کو گوا کا گورنر کردیا گیا ہے ۔ جبکہ انکی جگہ گریش چندرا مرمو اور رادھا کرشنا ماتھور جموں کشمیر اور لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

ستیا پال ملک پہلے بہار میں بھی گورنر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور دوہزار اٹھارہ میں ان کو گورنر اڑیسہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا تھا۔ وہ انیس سو نواسی سے لے کر انیس سو اکیانوے تک علی گڑھ حلقے سے بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ۔وہ انیس سو اسی سے چھایسی اور انیس سو چھیاسی سے انیس سو بانوے تک اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ہیں ۔

نئی مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرہ وزارت خزانہ میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے اور سول سرونٹ بھی ہیں ، رادھا کرشنا ماتھور بھی سول سرونٹ ہیں اور وہ نومبر دوہزار اٹھارہ میں سی آئی سی کے عہدے سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔