Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا کا سافٹ وئیر اور پاس ورڈ تبدیل ہونے والا ہے، فیاض الحسن چوہان

شائع 25 اکتوبر 2019 02:37pm

دیال پور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا کا سافٹ وئیر اور پاس ورڈ تبدیل ہونے والا ہے۔

دیال پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف واقعی بیمار ہیں، پہلے بیماری کا ڈرامہ کیا جاتا تھا۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مولانا کا سافٹ وئیر اور پاس ورڈ تبدیل ہونے والا ہے، دھرنےکی ناکامی کے بعد لوٹ مار ایسوسی ایشن ڈانڈیاں کھیلے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اے پی سی آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے اور رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا اس مارچ کے بعد بربادی مارچ ہوگا، کھایا پیا نکالیں گے۔