Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

دفتر خارجہ اسکینڈل: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ دبئی روانہ

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2019 01:28pm

گزشتہ دنوں وزارت خارجہ کے بلاک میں ٹک ٹاک ویڈیو بناکر تہلکہ مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ دبئی روانہ ہوگئیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں بیٹھی نظر آرہی ہیں جبکہ انہوں نے ویڈیو میں یہ کیپشن بھی درج کی کہ وہ دبئی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے بدھ کو وزارت خارجہ کے بلاک میں آزادانہ گھومنے اور شاہ محمود قریشی کے آفس میں وزارت خارجہ کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر شیئر کی تھی جس کے بعد حریم شاہ اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

حریم شاہ نے ان ویڈیوز سے متعلق غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ویڈیو نہ تو نازیبا ہے اور نہ ہی ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔ وہ ایسی ویڈیوز اپنی ذات کے لیے بناتی ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ کوئی غیر اخلاقی ویڈیو نہیں ہے جس پر اس طرح کی تنقید کی جا رہی ہے’۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے دفتر خارجہ کی عمارت میں داخلے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بغیر اجازت داخل نہیں ہوئی بلکہ وہاں کے مجاز افسر سے اجازت لے کر گئی تھیں۔

ویڈیو پر بھارتی گانا چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘یہ میری غلطی ہے اس پر میں معافی مانگتی ہوں’۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ مریم نواز سے مل چکی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب اور امیر مقام سے بھی ان کی کئی بار ملاقات ہوچکی ہے لیکن ان ویڈیوز کو سامنے نہیں لایا جاتا۔

دوران انٹرویو ان سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر آپ کو وزیراعظم حریم شاہ کہا جارہا ہے تو انہوں نے کہا یہ تو اپوزیشن کا کام ہے، یہ جو بھی کر رہے ہیں ن لیگ والے کر رہے ہیں، کیونکہ ن لیگ والوں کے اکاؤنٹس سے اس ویڈیو کو پھیلایا گیا ہے۔