Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

ثناء میر نے 'ایشیا سوسائٹی گیم چینجر ایوارڈ' وصول کرلیا

شائع 25 اکتوبر 2019 12:44pm

نیویارک: قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے 'ایشیا سوسائٹی گیم چینجر ایوارڈ' وصول کرلیا۔ ایوارڈ کوجنگ سے متاثرہ بچوں، موسمیاتی تبدیلی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے والی خواتین کے نام کردیا۔

انہوں نے ایوارڈ لیتے وقت علامہ اقبال کی نظم 'لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' کا خاص طور پر ذکر کیا۔

نیویارک میں شاندار تقریب سجی جس میں ثناء ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی کرکٹرہیں۔

ایشیا سوسائٹی کے مطابق ثناء نے کرکٹ کے ذریعے لاکھوں لڑکیوں کو متاثر کیا اور اس ایوارڈ کی حقدار ٹھہریں۔