Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

صوبائی حکومتوں کو انصار الاسلام  سے نمٹنے کا فری ہینڈ

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2019 06:46pm

وفاق نے وزارت داخلہ کے ذریعے  صوبائی حکومتوں کو انصارالاسلام کیخلاف   فری ہینڈ دے دیا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انصارالاسلام پرتشددکارروائیوں میں ملوث ہو سکتی ہے ۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام کے کارندےقیام امن میں رکاوٹ بن سکتےہیں کیونکہ انصارالاسلام تربیت یافتہ مسلح تنظیم ہے ۔ نوٹی فکیشن میں صوبائی حکومتوں کوانصارالاسلام کےخلاف کارروائی کا فری ہینڈ دیا گیا ۔

وفاق کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آزادی مارچ کی تیاریاں پورے زوروشور سے جاری ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کا دعوی ہے کہ پی ٹی آئی دھاندلی شدہ الیکشن سے حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوئی ہے اس لئے مارچ کا مقصد وزیراعظم عمران خان سے استعفی  لے کر دوبارہ الیکشن کا انعقاد کرانا ہے۔

آزادی مارچ کو تمام بڑی جماعتوں ن لیگ ، پی پی پی ، اے این پی کی حمایت حاصل ہے ۔

واضح رہے کہ انصارلاسلام اس وقت میڈیا میں اجاگر ہوئی تھی جب اسکے ارکان کی جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر دیتے ہوئے ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔