Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف نے ایسی ٹوئٹ شئیر کردی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

شائع 23 اکتوبر 2019 06:18am

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ شیئر کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

"ریاست کی موت" نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے کئے گئے اس ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں لکھا ہے  "سر عمران خان آپ کے فیصلے ****، آپ کی ٹیم ****، آپ کی وژن ****، اور میں کیا کہوں مزید۔"

خواجہ آصف نے "ریاست کی موت" نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے کئے گئے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے 'اور میں کیا کہوں مزید' کا جواب دیا اور لکھا 'مزید کچھ نہ کہیں، آپ کا ٹویٹ پہلے ہی بہت عمیق اور جامع ہے۔'

خیال رہے کہ "ریاست کی موت" نے مذکورہ بالا تبصرہ سمیرا راجپوت نامی خاتون کے ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو پر کیا تھا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینوں کے ذریعے آٹو رکشوں کو توڑا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو کراچی میں بنائی گئی ہے جس کے بارے میں سمیرا راجپوت نے سوال اٹھایا کہ 'یہ کس قسم کا آپریشن ہے کہ جس میں آپ رکشوں کو توڑ کر ڈیلی ویجرز کو تباہ کر رہے ہیں؟ ان ڈرائیورز کے پاس اب کیا رہ گیا ہے؟'